فلوریڈا: طوفان ملٹن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفان ملٹن کی وجہ سے 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔طوفان ملٹن کی وجہ سے امریکی صدر نے دورہ جرمنی منسوخ کردیا ہے۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں طوفان ملٹن کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تخمینہ 50 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔
صدر بائیڈن کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنا جرمنی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے۔