سعودی وزارت حج و عمرہ کا سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے ، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔