شارک کے پیٹ سے سمندر میں ڈوبنے والی غوطہ خور کی لاش ملی ہے

انڈونیشیا:شارک کے پیٹ سے سمندر میں ڈوبنے والی غوطہ خور کی لاش  مل گئی ۔

ٹیلی گراف کے مطابق   ریسکیو ٹیموں نے 8 روز تک غوطہ خور کی تلاش کی ۔تاہم پھر  سمندر میں خطرناک حالات اور لاش ملنے کے کم امکانات کی وجہ سے تلاش ختم کردی گئی تھی۔ تاہم  برطانوی اخبار کے مطابق مشرقی تیمور کے  مقامی ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو  دیکھا جو  تکلیف میں نظر آرہی تھی جس پر ماہی گیر نے اس شارک کو ہلاک کردیا۔

ماہی گیر کو اس شارک کے پیٹ سے ایک خاتون کی لاش  کی باقیات کے ساتھ ساتھ غوطہ خوری کا لباس بھی ملا۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق غوطہ خور کی عمر  68  برس جبکہ نام  لین مونفور  ہے۔ وہ  6 تیراک اور  ایک گائیڈ کے ساتھ جزیرے پلاؤ ریونگ کے قریب غوطہ خوری کے دوران لاپتہ ہوگئی تھیں۔ تاہم اب یہ معمہ حل ہوگیا ہے۔