منی پور میں حالات کشیدہ ، پولیس سٹیشنوں پر حملے سے خانہ جنگی کی صورتحال ، انٹرنیٹ سروس بھی بند

منی پور:منی پور میں حالات کشیدہ  ہوگئے ۔ بھارتی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق منی پور میں پولیس سٹیشنوں پر حملے سے خانہ جنگی کی صورتحال ہوگئی ہے اور  انٹرنیٹ  سروس بھی بند  ہے۔مودی سرکار منی پور میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام رہی ہے اور مودی سرکار کے اس دور میں   اقلیتوں کے حقوق  کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو علیحدگی پسند گروپوں کے مابین تصادم کے دوران اسلحہ لوٹ لیا گیا اور پولیس پر تشدد بھی کیا گیا۔

جتھوں نے سرکاری املاک اور پولیس سٹیشنوں  پر حملے کیے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران تین افرادہلاک  اور20  سے زائد زخمی ہوگئے اس وجہ سے اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو گئے۔

پولیس سٹیشن پر حملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔