پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان کر دیا

ملتان :انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف کل 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک تاحال انجری سے نجات نہیں پاسکے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پوپ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ ڈرہم کے تیز گیند باز برائیڈن کارس بھی پاکستان کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

 

 

 

 

یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

 

 

 

 

 

انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہورہی ہے، وہ آخری بار جنوری میں بھارت کے دورے میں ٹیم میں شامل کیے گئے تھے جب کہ انگلی کی انجری سے مکمل طور نجات پانے والے زیک کرولی کو بھی پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

 

انگلینڈ پلینگ الیون اس طر ح ہے زیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ (کپتان)،جو روٹ،ہیری بروک،جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)،کرس ووکس،گس اٹکنسن،برائیڈن کارس (ڈیبیو)،جیک لیچ،شعیب بشیر۔