امریکہ کا اسرائیل کا دفاع کرنے کااعلان، مشرق وسطی میں فورسز کو الرٹ کرنے کا حکم

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے حکم دیا کہ پینٹاگون اسرائیلی حمایت کے لئے موجود افواج کی جنگی تیاریوں کو یقینی بنائے۔واضح رہےکہ امریکہ نےاسرائیل کا دفاع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدرجوبائیڈن نے مشرق وسطی میں فورسز کو الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کو 40 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکی فورسز کا دفاع یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرا ن اور یمنی حوثیوں کے لئے یہ واضح پیغام ہے امریکی ملٹری اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔بلنکن نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کسی بھی خوفناک صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔