مودی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ،بھارت میں پرتشدد واقعات میں منی پور سرفہرست

منی پور: مودی سرکار کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے بھارت میں پرتشدد واقعات میں منی پور سرفہرست  ہے۔منی پور میں اس وقت   پرتشدد واقعات ہورہے ہیں اور مودی سرکار کی موجودگی میں اس میں  کسی صورت کمی نہیں ہورہی۔

3 مئی 2023 سے جاری فسادات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک ان واقعات میں 237 سے زائد لوگ ہلاک، 60 ہزار سے زائد بے گھر جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کردی گئیں۔

منی پور کے پرتشدد واقعات اس بات کی غمازی  ہیں کہ مودی سرکار کے ایجنڈے میں اقلیتیں کبھی ترجیح نہیں رہی بلکہ مودی نسلی فسادات کو ہوا دے کر اپنے اقتدار کو طول دے رہا ہے۔بھارت میں اس وقت اقلیتوں  کی زندگی اجیرن ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کانگریسی رہنما  کاکہنا ہے کہ   ریاست میں جاری تشدد کا ذمہ دار مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی انسان دشمن پالیسیاں ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق   منی پور میں فسادات 500 دن سے جاری ہیں۔مودی سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے منی پور کے فسادات سے امن و امان اور عوام کا جان و مال غیر محفوظ ہو چکا ہے۔