لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

راولپنڈی :لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹنٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔