وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یوم سیاحت پر پیغام

لاہور : وزیراعلٰی پنجاب  مریم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔

 

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر  اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوں، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے  ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے  ۔ قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش  ہے۔  پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

مریم نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قدیمی قلعے، مذہبی مقامات، دلکش وادیاں سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہیں ۔ سیاحت سےبین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ مری ڈیولپمنٹ پلان مری سے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرینگے۔مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے  پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے ۔