9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے شکنجہ تیار، فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب ، ٹیمیں تعینات

لاہور: 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے شکنجہ تیار کرلیاگیاہے۔ اس کے لیے پی ٹی آئی کے جلسے گاہ کے قریب فیس ڈیٹیکشن کیمرے نصب کیے گئے ہیں او ر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں جو اشتہاری یہاں موجود ہوگا اسے فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ضمانت پر ہیں اگر انہوں نے کوئی شرانگیزی دوبارہ کی تو انہیں گرفتار کیا جائے گا،جلسہ گاہ کے

اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی،9 مئی کی کیسز کی انویسٹی گیشن ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔