سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اب تک کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سونا  فی تولہ 3ہزار 500روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے۔

 

 

ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 2950 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر مہنگا ہوکر 2612 ڈالر فی اونس ریکارڈ ہوا۔

 

 

 

عالمی اور قومی معیشت کے مختلف عوامل میں اتار چڑھاؤ کا سونے کی قیمت پر بھی نمایاں اثر مرتب ہوتا ہے۔

 

 

معیشتی خرابی کے نتیجے میں لوگ اپنی بچت کو دوسرے کسی طریقے سے محفوظ کرنے کے مقابلے میں سونے کی شکل میں محفوظ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔