سوشل میڈیا سٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی

دبئی: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے  دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور  گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی۔

 

عبدو روزک بگ باس سیزن 16 کے امیدوار بھی رہے ہیں اور اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق عبدو روزک کی ملاقات دبئی کے ایک مال میں فروری 2024 میں 19 سالہ امیرہ سے ہوئی تھی، جو جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں 24 اپریل 2024 کو دونوں نے منگنی کرلی، جس کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔

 

عبدو روزک نے سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں انہیں امیرہ کو انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا گیا۔تاہم اب 5 ماہ بعد دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے اور اس رشتہ کے خاتمے کی وجہ ’ثقافتی فرق‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

 

اس حوالے سے عبدو روزک کا کہنا تھاکہ مجھے ایسی شریک حیات کی ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط اور زندگی کے نئے سفر کیلئے تیار ہو۔واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہیں، ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے۔

 

واضح رہے کہ عبدو روزک کی عمر 21 برس ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے، جبکہ وہ شارجہ میں مقیم ہیں۔