"مسودہ کسی کو دیا گیا کسی کو نہیں "،مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ مسترد کر دیا

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی رہائش گاہ  پر ظہرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ   مسودہ کسی کو دیا گیا کسی کو نہیں ۔ ان کامزید کہنا تھاکہ  جو مسودہ ہمیں ملا اسے پڑھا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر اس کا ساتھ دیا تو یہ ملک و قوم کیلئے بہت بڑی خیانت ہوگی ۔اب تو حکومت بھی کہہ رہی ہے ہمارا کوئی مسودہ تھا ہی نہیں ۔

واضح رہے اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔