برطانوی بادشاہ کا شہباز شریف سے رابطہ، دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف  اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم  کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔   چارلس سوم نے شہباز شریف کو آئندہ ماہ  ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

برطانوی بادشاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے چارلس سوم کی جانب سے دی جانے والی دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔  شاہ چارلس کے تخت سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دولت مشترکہ کا اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے۔