ڈینگی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق

راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

 

 

 

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

 

 

 

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔