ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، جنوبی کوریا کو شکست ، پاکستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

موتی:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں   پاکستان نے  کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام  کیا۔ ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول سکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول سکور کیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔