سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ

واشنگٹن  : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جلسے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم سابق صدر زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پوسٹ نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلوریڈا گولف کلب کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

 

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کےقریب ہوئی، ٹرمپ کلب سے واپس جارہے تھے کہ اس دوران یہ  واقعہ پیش آیا۔

 

میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، ان کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے، جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔