ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم کی چین کو شکست ، سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

بیجنگ:  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم   نے چین کو  شکست دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان نے  چین کوایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ۔گرین شرٹس نےمیگا ایونٹ  کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے

ٹیم پاکستان آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہفتے کو کھیلے گی ۔واضح رہے کہ  ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے گذشتہ روز  جاپان کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی ۔اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہو گئے تھے۔