پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ  نے پی ٹی آ ئی  ممبران قومی اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔

 

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز  نےکیس کی سماعت کی اور  انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے  پی ٹی آ ئی ممبران کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا ۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ارکان کو جوڈیشل کردیا ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد  اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔

 

عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی۔