متھیرا کو کونسی بیماری ہے؟ ، اداکارہ نے کھل کر بتادیا

لاہور:اداکارہ متھیرا کو کون سی بیماری ہے اداکارہ نے اس بارے میں کھل  کربتادیاہے۔ ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال تک اعصابی عارضے ’اے ڈی ایچ ڈی‘ ( Attention Deficit hyperactivity disorder ) میں مبتلا رہیں۔

متھیرا نے  حال ہی  میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، انہوں نے اس میں بتایا کہ    آغاز میں جب ان میں اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے اس بیماری پر توجہ نہ دی اور ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی ادویات کو بھی درست انداز میں استعمال نہیں کیا، جس وجہ سے ان کا مرض بڑھ گیا۔

ان کے مطابق اے ڈی ایچ ڈی دراصل کوئی شدید بیماری نہیں بلکہ اعصابی کمزوری کا مسئلہ ہے، جس متعلق سماج میں توہمات پائی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ اے ڈی ایچ ڈی میں زیادہ تر کم عمر بچے مبتلا ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے سوچا کہ وہ زائد العمر ہیں، انہیں یہ بیماری نہیں ہوگی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر جو بچے اے ڈی ایچ ڈی کا شکار ہوتے ہیں، ان کا پڑھائی میں دل نہیں لگتا، جس پر والدین اور اساتذہ بچے کو سمجھنے کے بجائے ان پر تشدد کرتے ہیں یا اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔