منی پور میں نسلی تصادم کے بعد انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، کرفیو نافذ

منی پور: منی پور میں نسلی تصادم کے بعد انٹرنیٹ بلیک آؤٹ،کرفیو نافذ کرنے کاحکم دے دیاگیا۔  بھارت کی تنازعات سے متاثرہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں کئی دنوں کے مہلک نسلی تشدد اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کا حکم دے دیا گیا۔

مہینوں تک نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے دونوں برادریوں کے درمیان دشمنی دوبارہ شروع ہوگئی تھی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ریاست کی وزارت داخلہ کے نوٹس میں تازہ ترین بےامنی کو قابو میں لانے کے لیے ریاست میں تمام انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کو بڑے پیمانے پر تصاویر، نفرت انگیز تقریر اور نفرت انگیز ویڈیو پیغامات کی ترسیل کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو عوام کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔یہ ضروری ہو گیا ہے کہ عوامی مفاد میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے غلط معلومات اور جھوٹی افواہوں کو پھیلانے سے روک کر مناسب اقدامات کیے جائیں۔جاری کشیدگی کی وجہ سے ریاست کے ہزاروں باشندے اب بھی گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے ہیں