سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے کمپیوٹر چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے 2 کمپیوٹر چوری ہوگئے تھے ۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں سپریم کورٹ کے کمپیوٹرچوری ہونے کا مقدمہ ڈائریکٹرآئی ٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ نے نجی کمپنی سے 131 کمپیوٹر خریدے تھے۔مقدمے میں سپریم کورٹ کے 2 ملازمین زاہد
اقبال اور فیصل خان نامزد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں سے وہ چوری ہوئے۔