زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، سٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے

کراچی: زرمبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے اس بارے میں  اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔  اعداد وشمار کے مطابق سرکاری  ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم  14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا۔

اعداد وشمار کے مطابق   گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت  9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔