نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان

اسلام آباد:نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنائےجانے کا امکان   ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بنچ فیصلہ سنائے گا۔

سپریم کورٹ نے چھ جون کو نیب ترامیم کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بنچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔

عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔