مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھ دیا

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

مولانا فضل الرحمان نے خط میں لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے خط میں لکھا کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔