سپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی ہے۔ذرائع  کے مطابق حکومت نے سپیکر سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کارروائی روکی گئی۔

ذرائع اپوزیشن کے مطابق اپوزیشن الائنس میٹنگ میں سردار اختر مینگل نے شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن اتحاد سردار اختر مینگل کے استعفے اور سیاسی جدوجہد پر مشاورت کرے گا جبکہ جلسے اور احتجاجی تحریک کے سلسلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اپوزیشن الائنس اجلاس میں شرکت کے لیے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے وفود نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔
سیکریٹری اسمبلی نے آج اختر مینگل کا استعفیٰ سپیکر کو پٹ اَپ کیا تھا۔دوسری جانب، اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ہنگامی اجلاس شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے جس کی سربراہی الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی کریں گے۔