ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے نئے چئیرمین منتخب

واشنگٹن : امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی  امریکہ میں  پاکستان کاکس کے چئیر مین  منتخب ہوگئے۔ وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

عالمی میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کااظہارکیا۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے انتہائی پُرجوش ہوں۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

بعد ازاں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو  ہوئی جس میں  پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزیدمستحکم کرنے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 

پاکستانی سفیر نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکاتعلقات دونوں ممالک اورخطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

 

خیال رہے کہ ٹام سوازی سے پہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ رہ چکی ہیں ۔