بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گرکرتباہ ہوگیا

نئی دہلی: بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گرکرتباہ ہوگیا۔بھارتی افواج کی نااہلی اورغیرپیشہ ورانہ طرزعمل کے متعدد واقعات منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کیساتھ 2 غوطہ خور بھی سوارتھے۔

تاہم پائلٹس ابھی تک لاپتہ ہیں۔اس سے قبل 3،2 ستمبر کی شب بھارتی طیارہ مگ 29راجستھان کےبارمیرسیکٹرمیں گرکرتباہ ہوگیا تھا، بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ چند لمحوں بعد ہی پائلٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث گرکرتباہ ہوا۔

بھارتی فضائیہ میں گزشتہ 30سالوں میں 535جہازفضائی حادثوں کا شکار ہوئے، گزشتہ5سال کےدوران 46فضائی حادثات میں ہلاک بھارتی پائلٹس کی تعداد42 ہے۔