آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے: فیصل واوڈا

سلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا  کاکہنا ہےکہ  آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا   کاکہنا تھا کہ  آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔

آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری سیاسی لیڈرز، آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ فیصلے پہلےکر لیتے، اگر یہ پہلے ہوجاتا تو آج پاکستان کہاں سے کہاں ترقی میں پہنچ چکا ہوتا، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔