کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

کیلیفورنیا :امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو کیلیفورنیا میں مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا،  جس کا نام Surf Dog Surf-A-Thon ہے جس میں کتے سمندر کی موجوں پر سرفنگ کا لطف اٹھائیں گے اور ساتھ ہی اپنے مد مقابلوں کو ہرا کر جیت کا سہرا اپنے سر سجائیں گے۔

 

 

مقابلے کیلئے پالتو جانوروں نے اپنے مالک کے ساتھ سرفنگ کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے وہ سافٹ سرفنگ، خصوصی فلوٹیشن ڈیوائسز اور سمندر میں حفاظت کی گائیڈلائنز کا خیال رکھ رہے ہیں۔

 

 

 

 

ان کا مزید کہنا ہے کہ  یہ مقابلہ کیلیفورنیا کے علاقے ڈیل مار کے ڈاگ بیچ پر منعقد کیا جائے گا، یہ ایک نایاب ساحل ہے جہاں کتوں کو جانے کی اجازت ہے۔

 

 

یہ مقابلہ ہیلن ووڈ ورڈ اینیمل سینٹر کی جانب سے کروایا جارہا ہے جو ایک جانوروں کی تنظیم ہے، تنظیم کی جانب سے اس مقابلے کا انعقاد 18 سال سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد پالتو اور دیگر جانوروں کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔