عراق حکومت کا 27 سال بعد پہلی مردم شماری کرانے کا اعلان

بغداد:عراق کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی شراکت داری سے 27 سال بعد مردم شماری نومبر میں کرانے کا اعلان کر دیا گیا۔عراق وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔

 

 

واضح رہے کہ عراق میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا طے ہے۔  آخری مردم شماری 1997 میں ہوئی لیکن وہ 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری موخر رہی۔

 

 

عراق میں امن و امان کی فضا بہتر ہونے کے باعث 27 سال بعد مردم شماری 20 اور 21 نومبر کو کرائی جائے گی۔ 2010 میں بھی ایک کوشش کی گئی لیکن اچانک ملک کے حالات خراب ہونے کے باعث مردم شماری کو معطل کرنا پڑا۔