لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور سا بق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے ۔
زرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنے ڈاکٹرز سے روٹین چیک اپ کروانے کے لیے لندن جائیں گے۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک لندن جا سکتے ہیں ، لندن میں اپنے قیام کے دوران وہ طبی معائنہ کروائیں گے اور اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
واضح رہے کہ میاں محمدنواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو چار سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔