اے آئی ماڈل کا کمال، اب کھانسی اور چھینکوں کی آواز سے امراض کی تشخیص ہوگی

کیلیفورنیا:اے آئی ماڈل کا کمال،  اب کھانسی  اور چھینکوں کی آواز سے  امراض کی تشخیص ہوگی۔ اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے گوگل  نے ایک نئے اے آئی ماڈل پرتحقیق کی ہے ۔ یہ اے آئی ماڈل  کھانسی اور چھینکوں کی آواز سے  تشخیص کرے گا کسی کو کونسا مرض لاحق ہے۔

گوگل کو توقع ہے کہ اے ایم آئی ای سے ڈاکٹروں کی زندگی آسان ہوگی جبکہ انہیں مریضوں کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ہیلتھ اکائوسٹک  ریپریزنٹیٹو نامی اے آئی ماڈل کھانسی کی آواز کا تجزیہ کرکے تپ دق (ٹی بی) اور پھیپھڑوں کے دیگر امراض کی تشخیص کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کھانسی کی آوازوں میں چھپے معمولی فرق کے ذریعے یہ اے آئی ماڈل مخصوص امراض کو شناخت کرتا ہے، خاص طور پر ابتدائی مراحل میں ٹی بی کی تشخٰص کے لیے یہ بہت کارآمد ثابت ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اے آئی ماڈل کے ذریعے کھانسی کے ساتھ ساتھ چھینکوں کی آواز سے بھی امراض کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل جنوری 2024 میں گوگل ڈیپ مائنڈ نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا تھا جو کسی ڈاکٹر کی طرح امراض کی تشخیص کرسکتا ہے۔
اس ماڈل کو   آرٹی کولیٹ  میڈیکل  انٹیلی جنس  ایکسپلورر(اے ایم آئی ای) کا نام دیا گیا ہے۔