افریقہ کے چڑیا گھر میں 40 سال کے بعدہاتھی کی جنگل میں واپسی

افریقہ:جنوبی  افریقہ کے چڑیا گھر میں  ہاتھی کو 40 سال  کے بعدواپس جنگل  میں  چھوڑ دیا گیا،یہ ہاتھی جنوبی افریقہ کے چڑیا گھر  کا آخری ہاتھی تھا جس جو اسکے اصل مقام پر چھوڑ دیا گیا۔

 

 

برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق چارلی نامی ہاتھی کو 2 سال کی عمر میں زمبابوے کے ہوانگ نیشنل پارک سے پکڑ کرلیا گیا تھا۔

 

 

چارلی کو ابتدائی طور  پر جنوبی  افریقہ میں بوسویل ولکی سرکس بھیجا گیا جہاں اسے کرتب دکھانے کی تربیت دی گئی۔

 

 

چارلی کو 20 ویں صدی کے اوائل میں قومی چڑیا گھر میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسی کی بگڑتی صحت پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم کی جانب سے آواز اٹھاتے ہوئے اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 

 

 

جنوبی افریقی حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ہاتھی کو منتقل کرنے پر راضی کیا گیا۔