شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن، 3 خوارج ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشن میں  3 خوارج ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں    آپریشن  کیا اس میں   3 خوارج ہلاک  جبکہ ایک  خوارج زخمی ہو ا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور  ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر   کاکہنا ہے کہ  علاقے میں  سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، ملک سے خوارج  کے خاتمے کےلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔