گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں کل جی ایچ کیومیں تقریب ہوگی

راولپنڈی:گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں کل جی ایچ کیومیں تقریب ہوگی۔آرمی چیف  کی طرف سےقومی ہیروکے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے ۔

واضح رہےکہ  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا  ۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو ں گے۔