لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کارروائی میں بڑی پیش رفت ، تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی :فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے۔

سا بق  ڈی جی آ ئی ا یس آ ئی  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلا ف کورٹ مارشل کی کا رروا ئی کے سلسلے میں  تین مزید  سابق فوجی افسرا ن کو  حراست میں لیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق  گرفتار افسران میں دو ریٹائرڈبرگیڈیئر ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ  برگیڈیئر( ر) غفار ،برگیڈیئر(ر) نعیم اور کرنل(ر )عاصم گرفتار افسران میں شامل  تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے ۔ذرائع کامزید کہنا ہےکہ دونوں ریٹائرڈ برگیڈیئر کا تعلق چکوال سے ہے۔