یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے14اگست کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق  تمام صوبائی اور اضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق  اس سلسلے میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت دیتے ہوئے ون ویلنگ اور  خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف بھی پابندی لگا دی گئی  ہے۔

 

ہدایت کی گئی کہ بازاروں، پارکو ں اور شاپنگ مالز کے لیے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔ ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سول ڈیفنس کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا جبکہ ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔

 

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بڑے شہروں میں چیف ٹریفک آفیسر اور چھوٹے شہروں میں ڈی ایس پی کو ٹریفک ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ اور  خطرناک ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔