ملک بھر میں 14 سے 18 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں 14 سے 18 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق 14اگست کی شام سے لے کر 18 اگست تک بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست کے دوران چترال دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف  شہروں  مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم   میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی ہوسکتی ہے۔

 

سندھ میں 15 اگست سے 18 اگست کے دوران مٹھی، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، اور دادو میں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

گلگت بلتستان میں 15 سے 18 اگست کے دوران دیامیر، استور، سکردو، گلگت، گھانچے، اورشگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔ بارش کے باعث ملک کے بالائی علاقوں گلگ بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کردی۔