بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا ۔ صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا، بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بدھ کی سہ پہر آرمی ہیڈ کوارٹرز میں پریس بریفنگ کے دوران فوج کے سربراہ نے بتایا تھا کہ کابینہ ابتدائی طور پر 15 ارکان پر مشتمل ہوگی۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس آج دوپہر ڈھاکہ پہنچے تھے۔

بنگلہ دیش واپسی سے ایک دن قبل محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نہایت دلسوزی سے ہر ایک سے کہتا ہوں کہ پرسکون رہیں۔ ہر قسم کے تشدد سے دور رہیں۔ صبر کے ساتھ ملک کی تعمیر کے لیے تیار ہو جائیں۔