وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی بلوں میں بڑا ریلیف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام پاور ڈسٹر بیوشن کمپنیوں نے جولائی 2024 کے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔

 

ترجمان کے مطابق اب صارفین اضافی سرچارج کے بغیر توسیع کردہ تاریخ تک بل جمع کروا سکتے ہیں، جو صارفین اضافی سرچارج ادا کر چکے ہیں اسے اگست 2024 کے بل میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔

 

خیال رہے زیراعظم  نے کیپسٹی چارجز ختم کرنے کے لیے تجاویز طلب کرلیں، ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو یکمشت رقم دے کر بجلی بلوں میں ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف آئی ایم ایف سے مشروط کردیا ۔

 

شہبازشریف نے کیپسٹی چارجز ختم کرنےاوربجلی بلز میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی مختلف تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق کیپسٹی پیمنٹ کیلئے 4 ٹریلین روپے کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی، آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی بلز میں ریلیف دے سکتی ہے۔