بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کر دی۔

 

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی گئی ہے۔اس حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی  ہدایات جاری کیں ہیں۔