حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں شہید

تہران: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سکیورٹی حکام نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی، حماس نے بھی اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

اسماعیل ہنیہ  ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں قیام گاہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، حملے میں اسماعیل ہنیہ کے سکیورٹی گارڈ بھی  شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائیں گے، اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ فلسطین جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔