کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 76واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد:  کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 76واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔کشمیر کے محاذ پر جنگ کے دوران انہوں نے ملک کیلئے عظیم قربانی دی اور ستائیس جولائی انیس سو اڑتالیس کو تلپترا آزاد کشمیر میں جام شہادت نوش کیا۔

 

راجہ محمد سرور شہید دس نومبر انیس سو دس کو گوجر خان کے گاؤں سنگھوری میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے1944 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے فوجی افسر تھے۔

 

ادھر پاکستان کی مسلح افواج چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔