حکمت عملی تبدیل، جماعت اسلامی 3 مقامات پر دھرنا دے گی

اسلام آباد : جماعت اسلامی اب  تین  مقامات پر دھرنا دے  گی۔ جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے   3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا۔ پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کاکہنا ہے کہ  جماعت اسلامی نے تین مقامات پردھرنوں کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ مری روڈ راولپنڈی، زیروپوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پردھرنا ہوگا جبکہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
ان کا کہناتھاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرناہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتےہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔بجلی کےبلوں میں کمی اورتنخواہ دارپرٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔