جماعت اسلامی دھرنا، فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں

اسلام آباد :جماعت اسلامی دھرنا، فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق  فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی اینٹی رائٹ فورس فیض آباد پل پر تعینات کر دی گئیں۔ جماعت اسلامی نے آج مہنگی بجلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی  کے کارکنوں نے لیاقت  باغ مری روڈ  ایک طرف سے بلاک کردی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکنان کو فی الفور رہا نہیں کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔