میٹا نے 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیئے

نیویارک: میٹا نے 63 ہزار انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیئے۔میٹا نے بتایا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں تقریباً 63,000 اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس امریکہ میں بالغ مردوں کے مالیاتی جنسی استحصال میں ملوث تھے جو مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو ایڈٹ کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے۔

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر ایسے 63 ہزار اکاؤنٹس تھے جبکہ فراڈ میں ملوث 7 ہزار 200 فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔معروف کمپنی نے تقریباً 2500 اکاؤنٹس کے ایک چھوٹے مربوط نیٹ ورک کو بھی ختم کر دیا جسے تقریباً 20 افراد کا گروپ چلا رہا تھا۔

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے آن لائن فراڈ کرنے والے ان افراد کو ’یاہو بوائز‘ کے نام سے جانا جاتا ہے وہ لوگوں کو پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر نشانہ بناتے ہیں۔