7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری، آئی ایم ایف اجلاس اگست میں بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد: 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹیو  بورڈ  کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا، آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معائدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا، تاہم بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دیہانی حاصل کرنا ہونگی۔

 

ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے،  آئی ایم ایف کا کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پرغورکا عندیہ بھی دے دیا۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے،  اس مقصد کیلئے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔