طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،گرمی کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

 

گرمی کی چھٹیوں میں  اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر  یہ فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے تھے۔

 

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے مطابق گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔

 

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق  سکولوں میں 14 اگست کی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائےگا، تمام نجی اور سرکاری سکول جشن آزادی سے متعلق پروگرام کریں گے۔