مودی کی حکومت نے اپنا بجٹ پیش کردیا،سالانہ 3 لاکھ تک آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دے دی گئی

نئی دہلی:  مودی کی حکومت نے  اپنا  بجٹ پیش کردیا،سالانہ 3 لاکھ تک آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دے دی گئی ہے ۔

بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے تیسری معیاد کے لیے منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔   مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سالانہ 3 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی)  تک کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جب کہ  3 سے7 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سالانہ 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصدٹیکس ادا کرناہوگا اور 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں 12 سے 15 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس ادا کرناہوگا جب کہ 15 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔